Tuesday, February 19, 2019

باپ....

                             
                              "" باپ ""

دنیا کی اک عظیم ہستی...جو کسی تعارف کی محتاج نہیں.... وہ اک عظیم شخص جو ہر وقت آپکی ترقی، کے لیے کوشاں ہے... وہ عظیم شخص جو آپکی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے اپنی خوشی کو ترک کر دیتا ہے.. نا وہ آندھی دیکھتا، اور نا طوفان کی فکر کرتا، بس دن رات اپنی اولاد کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے مزدوروں کی طرح کام کرتا ہے... وہ عظیم شخص جو آپ کو غلط کام کرنے پر ڈانٹتا بھی ہے... اور اندر اندر سب سے زیادہ پیار بھی کرتا ہے... زمانے میں بہت سی نظمیں اور غزلیں آپ کو صرف ماں کے بارے میں ملیں گے...  پر آج میں یہ کہتا ہوں میرا باپ کم نہ تھا ماں سے...رات کو سب تھک گئے تھے اور لیٹ سوے تھے، صبح کو ایک شخص تھکا ہوا  کام پر جا رہا تھا وہ ہوتا ہے باپ... عید کا موقع ہے بچوں نے نئے کپڑے پہنے ہوئے ہیں، پر اک شخص پُرانے کپڑے پہنے ہوئے ہے وہ ہوتا ہے باپ... آپ کی کامیابی پر واحد شخص جو خوش ہوتا ہے وہ ہوتا ہے باپ... وہ ہستی جو آپ کو خوش دیکھنے کے لیے کوشاں ہے وہ ہوتا ہے.... آپ کی خوشی کی خاطر اپنی خواہشات کو دفن کر دیتا ہے وہ ہوتا ہے باپ.... آرام نہیں  کرتا کہتا ہے...   
           کیسے کہہ دوں کہ تھک گیا ہوں میں...
             نہ جانے کتنوں کا  حوصلہ  ہوں  میں....
سو ہمیں بھی چاہیے اس عظیم ہستی کی قدر، عزت اور            ادب کریں... اور اُن کے لیے باعث فخر بنے...
                 اللہ ہم سب کے والدین کو سلامت رکھے...
              آمین..
                                                      :  دعاؤں کا طلبگار :
                     سید عروۃ تنویر شاہ

No comments:

Post a Comment